، گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور المسالکی رواداری کے فروغ میں خطے کے علمائے کرام کا اہم کردار ہے
، گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور المسالکی رواداری کے فروغ میں خطے کے علمائے کرام کا اہم کردار ہے
Urdu news
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت : صوبائی وزیر داخلہ شمس لون اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ، معاون خصوصی برائے منرلز سید سرور شاہ، معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ اور معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ نے دیامر ،بلتستان اور گلگت کے علماء کرام کے ہمراہ وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت صوبے میں امن و امان کے تسلسل کے لئے اپنی پوری ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں پائیدار امن ہی خطے کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے، گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور المسالکی رواداری کے فروغ میں خطے کے علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔ دیامر، گلگت اور بلتستان سے علمائے کرام کے پائیدار امن و امان کے قیام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر مجتمع ہونے سے بھارت کے مذموم مقاصد خاک میں مل گئے ہیں اور شرپسند عناصر کے خطے کو فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں امن و استحکام یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر اور عوام کی ضرورت بھی ہے اور اجتماعی ذمہ داری بھی ہے اور خطے میں امن کے قیام سے ہی معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔علماء کا تعاون اسی طرح حاصل رہا تو علاقے کی خوشحالی اور ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے حکومت گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب حاجی گلبر خان صاحب کی دانش مندانہ قیادت میں حالیہ مذہبی کشیدگی کو تمام علماء شیعہ واہل سنت کی مشترکہ کاوشوں سے مل بیٹھ کر اور عملی اقدامات اٹھا کر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان تمام تر اقدامات میں حکومت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون اور علماء قیادت کا ساتھ میسر رہا جس سے ان اقدامات کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ حکومتی رٹ کو بحال کیا گیا ہے اور دشمن ریاست کے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ کشیدگی میں ریاستی قانون کے نفاذ اور مذہبی جذبات کو کنٹرول کرنے میں علمائے کرام نے بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا۔ حکومت گلگت بلتستان اس جذبے کو سراہتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جملہ علماء کے نمائندگان یہاں ان اقدامات کی توثیق کیلئے موجود ہیں اور اس کے بعد اگر کسی گروپ یا شر پسند عناصر نے گلگت بلتستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تو پوری حکومتی وریاستی طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا.
Urdu news, , Ulemas of the region have an important role in maintaining peace and order in Gilgit-Baltistan and promoting religious tolerance.