گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق کی حصول کیلئے نکلنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان تنویر حیدری
گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق کی حصول کیلئے نکلنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان تنویر حیدری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان تنویر حیدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق کی حصول کیلئے نکلنا ہوگا۔ جب تک ہم سب متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے باہر نہیں نکلو گے کوئی ہمیں اپنے حقوق نہیں دینگے۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے حقوق کی حصول کیلئے عوام کیساتھ نکلنے کو تیار ہیں۔ شگر میں تنظیم سازی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو ایک ریاست کی طرح پیش آئے ، پاکستان کی ریاست اقوام متحدہ کی چارٹر کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے اور ہماری بنیادی حقوق فراہم کرنے کی تحفظ کا پابند ہیں۔ ہمیں رائلٹی دینا اور سبسڈی فراہم کرنا ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ لیکن افسوس گلگت بلتستان خصوصا شگر کی عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک گلگت بلتستان کے عوام ایک پرچم تلے جمع ہوکر اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے وہ حقوق سے محروم رہیں گے۔ اس لئے جماعت اسلامی ہماری حقوق کی حصول کیلئے ایک پرچم تلے سب کو جمع کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اور دیکھتے ہیں کب تک ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھیں گے۔
Urdu news, The people of Gilgit-Baltistan must come out to get their rights