شگر دنیا کی بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کی رنگاہ رنگ تقریبات کا باقاعدہ اغاز ہوگیا

شگر دنیا کی بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کی رنگاہ رنگ تقریبات کا باقاعدہ اغاز ہوگیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر دنیا کی بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کی رنگاہ رنگ تقریبات کا باقاعدہ اغاز ہوگیا ہے جو 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد، کمشنر بلتستان ،ڈی سی شگر اور دیگر مہمانوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اس اہم ایونٹ کا افتتاح کردیا ایونٹ کے پہلے روز گھڑ سواری نیزہ بازی رسہ کشی سمیت متعدد کھیل پیش کئے گیے جسے حاضرین نے بہت پسند کیا اور خوب داد دی اس موقع پر رسہ کشی کے دو مقابلے ہوے پہلے مقابلے میں محکمہ برقیات شگر محکمہ تعمیرات عامہ کو شکست دی جبکہ دوسرے مرحلے میں سرفہ رنگاہ بواے سکاوٹس اور غیر ملکی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا اور غیر ملکی ٹیم نے رسہ کشی مقابلہ جیت لیا ۔ضلعی انتظامیہ نے سرفہ رنگاہ سرد صحرا کو مکمل طور پر سجا دیا ہے اس میں ٹین ولیج کے علاوہ دس بیڈ کا ہسپتال اور مہمان ڈرائیوروں کے لیے بھی الگ سے ٹین نصب کرکے صحرا کو خوبصورت بنادیا گیا ہے جبکہ محکمہ برقیات کی جانب سے پورے صحرا کو روشن کرنے کا انتظام کرلیا ہے جس کےباعث صحرا میں رات کو دن کا سماں ہے
Urdu news, The colorful events of Sarfa Rangah Cold Desert Jeep Rally, the world’s highest cold desert, have officially started

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں