استور ضمنی الیکشن ، پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
گلگت ، استور ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
Urdu news. PTI wine in Astor by election.
5سی این نیوز ویب
گلگت ، استور ضمنی انتخابات ، سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے نااہلی کے بعد خالی ہونے والے نشت پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان کے والد نے جیت حاصل کر لیا۔ انہوں سے سب سے زیادہ ووٹ لے کر جیت اپنے نام کر لیا۔ استور حلقہ نمبر 1 میں کل 57 پولنگ سٹیشن تھے اب تک تمام پولنگ سٹیشن سے رزلٹ آگئے ہیں ۔ جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جیت گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں جشنِ کا سماں ہے ۔ اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے گلگت بلتستان میں حکومت تبدیل کر کے راتوں رات اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے والوں کو مسترد کر دیا
جس پر خالد خورشید سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کارکنان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے پرچم کو ہوا میں بلند کرتے ہوئے پورے پاکستان کو پیغام دیا کہ گلگت بلتستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کو یکسر مسترد کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 6191, ن لیگ کے امیدوار نے 4899 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 4079 ووٹ حاصل کئے
Urdu news. PTI wine in Astor by election.