گلگت بلتستان میں نیا تعلیمی انقلاب، وزیرِ اعظم کا “دانش اسکول” کے قیام کی منظوری خوش آئند ہے۔ صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن شگر شمس الدین عارفی
گلگت بلتستان میں نیا تعلیمی انقلاب، وزیرِ اعظم کا “دانش اسکول” کے قیام کی منظوری خوش آئند ہے۔ صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن شگر شمس الدین عارفی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن شگر شمس الدین عارفی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نیا تعلیمی انقلاب، وزیرِ اعظم کا “دانش اسکول” کے قیام کی منظوری خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران سابق وزیرِ اعلیٰ و مسلم لیگ (ن) کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کی درخواست پر “دانش اسکول” کے قیام کا اعلان کیاتھا۔ وفاقی حکومت سے اس اسکول کی باقاعدہ منظوری حاصل ہو چکی ہے، جو علاقے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور پسماندہ علاقوں کے مستحق طلباء کو معیاری اور مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ جس پر گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس علاقے کی تعلیمی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے دانش سکول جیسے اہم تعلیمی ادارے کی قیام کا اعلان کیا۔ اس سکول کی تعمیر اور قیام کے بعد یہاں ہے غریب اور متوسط طبقے عوام اپنے بچوں کو کیڈٹ کالج جیسے تعلیم دلاسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں، گلگت بلتستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کی گئی ہے، اور اس اسکول کا قیام علاقے کے تعلیمی منظرنامے میں نیا انقلاب لائے گا، جو علاقے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا۔
urdu news, New education revolution in Gilgit-Baltistan
چین نے دینا کو حیران کر دیا ، دنیا کا آسان اور سستا ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس DeepSeek متعارف کرا دیا