کھرمنگ 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا .
کھرمنگ 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا .
urdu news.Kharming was celebrated on the occasion of Police Martyrs’ Day on August 4 with great enthusiasm.
ہر سال 4 اگست 2023 کو یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔یقیناً شہید کی یاد منانا خود شہادت سے کم نہیں۔ ملک بھر کے تمام شہداء، افواج پاکستان جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی مٹی کو اپنی خون سے سینچا اور سیراب کیا ہے یقیناً وہ تمام شہداء کا خون اس ملک کی بقاء کا ضامن ہیں۔
اسی تناظر میں ملک بھر کی طرح ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری کھرمنگ میں بھی شہید پولیس کانسٹیبل سید احمد رضا کاظمی کی مزار پر ڈسٹرکٹ پولیس کھرمنگ کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی اور علمائے کرام، ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر صاحب اور ایس پی کھرمنگ نے حاضری دی ، پھول چڑھایا اور فاتحہ خوانی کی ۔
urdu news.Kharming was celebrated on the occasion of Police Martyrs’ Day on August 4 with great enthusiasm.
ساتھ ہی عمائدین علاقہ اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں ایس پی کھرمنگ نبیل احمد نے پولیس کانسٹیبل شہید احمد رضا کاظمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی اس عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید کی یہ عظیم قربانی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ اور ہمارے ہر جوان اسی جزبے کے ساتھ وطن کی بقاء اور عوام کی تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید احمد رضا کاظمی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ملک کی وقار کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہمیں ایسے شہداء پر فخر ہیں۔
اور ہم سب کے اندر بھی شہادت کا جزبہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنی ملک کی بقاء کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔urdu news.Kharming was celebrated on the occasion of Police Martyrs’ Day on August 4 with great enthusiasm.
امام جمعہ والجماعت علامہ سید علی الموسوی نے تمام شہدائے ملت بلخصوص شہید کانسٹیبل سید احمد رضا کاظمی کی اس عظیم شہادت پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس کے جوان کا یہ روشن چہرہ ہے کہ وہ عوام کی تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور علامہ سید علی الموسوی نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ، ایس پی کھرمنگ اور محکمہ پولیس کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی شہداء کو نہیں بھولے۔
اور آخر میں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر اور ایس پی کھرمنگ نبیل احمد نے شہید کے گھر گئے اور وارثین سے ملاقات کی ساتھ ہی تحائف پیش کی۔urdu news.Kharming was celebrated on the occasion of Police Martyrs’ Day on August 4 with great enthusiasm.