اخر کب تک غریب عوام پر ظلم کیا جائے گا؟ عمران مشتاق

اخر کب تک غریب عوام پر ظلم کیا جائے ؟ عمران مشتاق
urdu news, How long will the poor people be oppressed?
خُدارا عوام پر رحم کریں جتنی تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اب غریبوں کے گھروں میں دو وقت تو کیا ایک وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے غریب طبقہ کی حالت پر رحم کھائیں 25 سے 30 ہزار تک تنخواہ لینے والے مزدور کے پاس اب خودکشی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا بجلی بم پیٹرول بم آخر کب تک یہ ڈرامہ چلے گا؟ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟ صد افسوس!! میرے ملک باسیوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔ یہ مزاق بند ہونا چاہئے اگر یونہی چلتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب لوگ چوک اور چوراہوں پر سرِعام خود کو کو آگ لگایا کریں گے۔ میں حکومتِ وقت سے پُر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے مُلک کی غریب عوام پر کچھ تو رحم کھائیں کل پیٹرول کی قیمت میں اضافہ غریب کے لئے قیامت سے کم نہیں تھا آخر کب تک غریب پر یہ ظُلم کیا جائے گا۔ یہ حالات دیکھ کر دِل خون کے آنسو روتا ہے۔ urdu news, How long will the poor people be oppressed?
ہم سب کتنے بے حس ہو چُکے ہیں ۔ظلم سہنے کے عادی ہو چُکے ہیں۔کتنےگ آرام سے حکمران ہم پاکستانی عوام پر اور غریب عوام پر کبھی پیٹرول مہنگا کر کے کبھی بجلی مہنگی کر کے ظلم پر ظلم کیئے جا رہی ہے۔آخر کب تک ہم یہ برداشت کرتے رہے گے ۔اب تو عوام بھی عادی ہو چکی ہے ظلم سہنے کی اس لیئے حکمرانوں کو فرق نہیں پڑ رہا ۔کہاں ہمارے وہ لوگ جو انڈسٹری چلاتے ہیں۔کہاں ہیں وہ لوگ جو چیمبروں میں بیٹھ کر سیاست کر رھے ہیں۔کسی کو کسی کا خیال نہیں ہے۔لوگ کس حال میں ہیں ۔کیسے گزارا کر رھے ھیں۔حکمرانوں کو کیا لگے انہوں نے کون سا بجلی۔گیس کا بل ادا کرنا ہے۔اپنے حق کے لیئے تو آواز اٹھاؤ۔اپنے سے نیچے لوگو کو دیکھو ۔اپنے ملازم کو دیکھو ۔لوگ مر رہے ہیں ۔لوگو کے پاس کھانے کو نہیں ہے۔بجلی ۔گیس کے بل کہا سے دیں گے ۔اتنا ظلم پاکستانی عوام پر۔اللہ ان حکمرانوں سے بچائے ۔ہمارے حال پر رحم کرے۔ میں صرف اپنے لیئے آواز نہیں اٹھا رہا ۔اُن سب کے لیئے جو پاکستان میں رہتے ہیں۔۔آپ بھی اپنے پیاروں کے لیئے آواز اٹھائیں۔ آپ کی اور غریب عوام کی سنوائی ہو سکے ۔جو لوگو کے ساتھ حکومت کر رہی ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔بجلی کے بلوں سے۔گیس کے بلوں سے۔پٹرول مہنگا ۔کدھر جائے عوام۔لوگ خودکشی کر رھے ہیں۔سب تاجروں سے اور بڑے بڑے لیڈروں سے مطالبہ ہےخدا کےلیئے اِس ظلم کے خلاف آواز اٹھایں اور اپنی عوام کو اِس دلدل سے نکالیں ۔اللہ آپ کی ۔آپ کے بچوں کی ۔تمام مسلمانوں کی۔اور اس ملک کی حفاظت فرمائے ۔امین
urdu news, How long will the poor people be oppressed?

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں