گلگت بلتستان ضمیر عباس کی گلگت بلتستان نیور پیپر سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

گلگت بلتستان ضمیر عباس کی گلگت بلتستان نیور پیپر سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
Urdu news, Gilgit-Baltistan Zameer Abbas congratulates the newly elected cabinet of Gilgit-Baltistan New Paper Society
5سی این نیوز ویب گلگت
گلگت : سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان ضمیر عباس نے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں صدر راجہ شاہ سلطان مقپون، سینئر نائب صدر ارشد ولی ، سنئیر نائب صدر منظور حسین، نائب صدر رشید احمد، جنرل سیکریٹری گوہر ایوب، فنانس سیکریٹری کامل جان اور انفارمیشن سیکریٹری امجد حسین برچہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل، مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے علاوہ خطے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔ گلگت بلتستان کی میڈیا انڈسٹری نے عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے سمیت حکومتی اقدامات اور اصلاحات کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبائی حکومت میڈیا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور اشتراک سے امن و امان کے قیام اور پائیدار ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
Urdu news, Gilgit-Baltistan Zameer Abbas congratulates the newly elected cabinet of Gilgit-Baltistan New Paper Society

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں