شگر ایکزیکٹیو انجینیئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی کا حالیہ دورہ باشہ اور برالدو کے بعد دور رس اور مثبت نتائج آنا شروع ہوگیا
شگر ایکزیکٹیو انجینیئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی کا حالیہ دورہ باشہ اور برالدو کے بعد دور رس اور مثبت نتائج آنا شروع ہوگیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ایکزیکٹیو انجینیئر مواصلات اینڈ ورکس شگر زکاوت علی کا حالیہ دورہ باشہ اور برالدو کے بعد دور رس اور مثبت نتائج آنا شروع ہوگیا۔ ان کی دورے کے دوران ان کی جانب سے لوگوں کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جن میں تمام خستہ حالی کا شکار معلق پلوں کی مرمت روڈ کی سائڈوں سے ملبہ اور مٹی کو ہٹاکر روڈکی اصل چوڑائی اور غیر قانونی تجاویزات خالی کرا کر روڈ کی اصل چوڑائی 22 فٹ اور ٹوٹی ہوئی تمام کلورٹ کو بناکر سڑکوں کو امدورفت کو بہتر بنایا گیا یے۔ جبکہ واٹر سپلائی ضلع شگر کی تمام یونین کونسلوں کی ابادی تک پہنچانے کیلئے تمام واٹر ٹینک کی صفائی کرجارہی ہے۔ جبکہ تمام مین لائنوں کی مرمت کرکے بحال کردیا ہے۔ ایکسین مواصلات اینڈ ورکس کے دورے کا مقصد علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولت میسر ہو پینے کے لئیے صاف پانی میسر ہو اور آج الحمداللہ لمسہ سے لے کر اسکولی اور نیالی سے لے کر ارندو تک فیلڈ سٹاف ایکسئن کے ہدایت کی روشنی میں عوام کو بہترین سفری سہولیات اور صاف پانی میسر کرنے کے لئیے اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔
urdu news, Gilgit baltistan news
ڈالر کے متبادل کرنسی پر تنازع: امریکی دھمکی اور برکس کا موقف