urdu news, Gilgit baltistan news 0

شگر ، ایس پی شگر پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ایس پی شگر کے منشا کے خلاف ایف آئی آر کرنے پر ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانا پولیس فورس کی حوصلہ شکنی کے مانند ہیں . صدر تحریک انصاف شگر حسن شگری ایڈوکیٹ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر صدر تحریک انصاف شگر حسن شگری ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کہا کہایس پی شگر حسن علی، شگر پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلٸے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ایس پی شگر کے منشا کے خلاف ایف آئی آر کرنے پر ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانا پولیس فورس کی حوصلہ شکنی کے مانند ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس پی شگر شگر پولیس کو ذاتی اورسیاسی آقاوں کے مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں . اگر ایس پی شگر کو سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہوکر کسی سیاسی جماعت کا رکن بن جائے میں ان کو ویلکم کرونگا بصورت دیگر شگر پولیس کی مثبت چہرے کو داغدار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دونگا ۔ میری آئی جی گلگت بلتستان اور ڈی آئی جی گلگت بلتستان سے گزارش ہے کہ ایس پی شگر سے پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پر ایس ایچ اوز کو لاین حاضر کروایا ہے . ایس پی شگر اس سے پہلے بھی سیاسی آقاوں کی خوشنودی کیلئے محفلیں سجاتے رہے ہیں ۔شگر پولیس کے مثبت چہرے کو درخشان رکھنے اور عدل و انصاف کے قیام کے لئے ایس پی شگر کا موجودہ رویہ انتہائی نامناسب ہے لہذا گزارش ہے کہ فی الفور انکا تبادلہ کیا جائے تاکہ پولیس نوجوانوں کا حوصلہ بلند ہو ۔فریقین کے بابت ہمارا موقف واضح ہے کہ سانحہ “بہا” کی شفاف تحقیقات کو یقینی بناتے ہوئے جو بھی فریق قصوروار ہے انکے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے ۔ تاہم ایس ایچ اوز کو لاٸین حاضر کرنے کی عمل کے بابت بھی محکمانہ طور پر شفاف تحقیقات کیا جائے ۔ تاکہ پولیس کو عوام کی بھرپور اعتماد حاصل رہے ۔

urdu news, Gilgit baltistan news

بلتستان یونیورسٹی ،طلبہ کے خدشات اور مطالبات کو توجہ سے سنا، اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی،یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ، فیکلٹی، اور طلبہ و طالبات، صوبائی حکومت ،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، ایس پی شگر پولیس کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ایس پی شگر کے منشا کے خلاف ایف آئی آر کرنے پر ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانا پولیس فورس کی حوصلہ شکنی کے مانند ہیں . صدر تحریک انصاف شگر حسن شگری ایڈوکیٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں