شگر بازار کمیٹی چھورکاہ شگر کا انتخابی عمل مکمل ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد ایوب نے میدان مار لیا

شگر بازار کمیٹی چھورکاہ شگر کا انتخابی عمل مکمل ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد ایوب نے میدان مار لیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر بازار کمیٹی چھورکاہ شگر کا انتخابی عمل مکمل ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد ایوب نے میدان مار لیا ۔ 94 فیصد ٹرن دیکر ریکارڈ قائم کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چھورکاہ بازار کمیٹی کے صدر کے انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد 6 امیدوار میدان میں اترے تھے تاہم سرکردگان کی کوششوں کے باعث 4 امیدواروں دستبردار ہوے اس طرح میدان میں صرف دو امیدوار حاجی فدا حسین غازی اور محمد ایوب میدان میں رہ گیے اور ون ٹو ون. مقابلہ ہوا اور محمد ایوب 106 ووٹ لیکر ائیندہ ایک سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل حاجی فدا حسین 84 ووٹ لے سکا ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے تھے ووٹ کا مرحلہ پرامن طور پر مکمل کرنے پر دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں