گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
urdu news, Chief Minster Gilgit baltistan chaired the meeting
5 سی این نیوز ویب
گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ہوم سیکرٹری، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور فیلڈ فارمیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مندرجہ ذیل اہم فیصلے کئے گئے۔
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، امن و امان کو خراب اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
نفرت انگیز تقریر اور مذہبی منافرت میں ملوث افراد کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی
سوشل میڈیا پر نفرت آمیز تقاریر اور اشتعال انگیز مواد کا پرچار کرنے والے افراد کے خلاف بغیر استثنی کے کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تمام شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائیگا۔
شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڑ اور بابوسر ٹاپ کے ذریعے مسافروں کی حفاظت اور گاڑیوں کے نقل و حمل کو محفوظ بنانے کیلئے قراقرم ٹاسک فورس اور پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔
urdu news, Chief Minster Gilgit baltistan chaired the meeting
قومی شاہراہوں کی بندش کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی
گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام بڑے شہروں میں جی بی سکاؤٹس، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی
urdu news, Chief Minster Gilgit baltistan chaired the meeting
اس کے علاوہ، خطے کے دونوں بڑے فرقوں کے مذہبی رہنماوں کے ساتھ روابط موثر بنانے اور قیام امن کیلئے اعتماد میں لینے عمل کی سربراہی وزیر اعلیٰ جی بی خود کریں گے اور وزیر اعلی کی قیادت میں پارلیمانی امن کمیٹی پائیدار امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین کثیر جہتی تعاون کیلئے پہلے سکردو اور بعد ازاں دیامر سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریگی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر داخلہ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مختلف مکاتب فکر کے علماء سے روابط تیز کریں اور متفقہ ضابطہ اخلاق کی شقوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
گلگت بلتستان کے مثبت تشخص کو یقینی بنانے اور طلباء کو جدید رجحانات، تعلیم اور پیشہ وارانہ امور سے روشناس کرنے کے لیے، ستمبر 2023 کے آخری ہفتے میں سکردو میں چار روزہ ایجوکیشن/کیرئیر ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور ماہرین تعلیم، سائنسدان، کاروباری شخصیات، ذہین افراد اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر مشہور شخصیات کو گلگت بلتستان کے طلباء اور عوام کے ساتھ اپنے حاصل زندگی اور تجربات سے آگاہ کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ نہ صرف طلباء کے علم میں اضافہ کرے گا بلکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کے درمیان علاقائی اور مذہبی ہم آہنگی کو بھی فروغ دے گا۔
مزید برآں، عوام کے مابین بین الاضلاعی روابط کو فروغ دیا جائیگا اور وقتاً فوقتاً سول سوسائٹی کے وفود کے تبادلے اور ملاقاتوں سے ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کو فروغ دیا جائیگا ۔
urdu news, Chief Minster Gilgit baltistan chaired the meeting
اپیکس کمیٹی اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ گلگت بلتستان کا امن اولین ترجیح ہے اور کسی کو اسے سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔