حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید باقر الحسینی پر درج کئے گئے ایف آئی آر کے خلاف حیدرآباد یوتھ شگر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ . شیخ قاسم ناصری

حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید باقر الحسینی پر درج کئے گئے ایف آئی آر کے خلاف حیدرآباد یوتھ شگر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شیخ قاسم ناصری
urdu news, A protest demonstration was organized by Hyderabad Youth Shigar against the FIR filed against Syed Baqir Al-Husseini
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد قاسم ناصری صاحب نے حیدرآباد شگر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: متنازعہ ترمیمی بل کی مذمت اور مخالفت اس لیے نہیں کرتے کہ ہم اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرنا چاہتے ہو بلکہ اہلسنت کی مقدسات کی توہین کو ہمارے مجتہدین نے حرام قرار دیا ہے ہم اس بل کے قانون بنے کے بعد اس سے، سانحہ جڑانوالہ کی طرح سوء استفادہ کو روکنا چاہتے ہیں
۔ ترمیمی بل چور دروازے سے پاس کیا گیا اس بارے میں کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم آغا باقر الحسینی کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایف آئی آر کو واپس لے کر اس کیس کو ختم کیا جائے۔حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید باقر الحسینی پر درج کئے گئے ایف آئی آر کے خلاف حیدرآباد یوتھ شگر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امام بارگاہ حیدریہ حیدرآباد سے نکالی گئی جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے انتشار پھلانے والے عناصر اور آقا باقر الحسینی پر کاٹی گئی حالیہ ایف آئی آر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی ریلی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بازار حیدری چوک پہنچ کر برادر سعید شگری نے خطاب کرتے ہوئے آقا سید باقر الحسینی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور دشمن کے عزائم پر روشنی ڈالی، اور کہا دشمن یہ چاہتے ہونگے کہ کسی نہ کسی طریقے سے گلگت بلتستان کی مثالی امن کو سبوتاژ کرے۔ urdu news, A protest demonstration was organized by Hyderabad Youth Shigar against the FIR filed against Syed Baqir Al-Husseini
علماء و قائدین کے حکم کے منتظر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے علماء جو حکم دیں ہم ہمارے جوان جان دینے کیلئے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں