سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر فرد جرم عائد کردی گئی، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے ‏آئی ایس پی آر

urdu news

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر فرد جرم عائد کردی گئی، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے ‏آئی ایس پی آر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر فرد جرم عائد کردی گئی، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی ہے ‏آئی ایس پی آر، 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی تھی. جس پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے، ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہُوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے. ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں. ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے.فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں، ترجمان پاک فوج.
urdu news

وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر لبنان کا پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون کا اعلان

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈربن میں ہوگا

شام: محمد البشیر کو عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد: پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور ایف آئی اے کی تنظیم نو پر اتفاق

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں