سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست مسترد

URDU NEWS

سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے سے متعلق درخواست مسترد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو روکنے سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین کر رہے تھے، نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سماعت کی۔
معروف قانون دان اعتزاز احسن نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ ہونے تک فوجی عدالتوں کے مقدمے کی سماعت مؤخر کی جائے۔ تاہم عدالت نے اس استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر کیس کے غیر ضروری التواء پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
یہ فیصلہ ملک میں آئینی و قانونی معاملات پر جاری بحث کے تناظر میں آیا ہے، جہاں فوجی عدالتوں کے کردار اور دائرہ کار پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔ URDU NEWS
گلگت ، ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف اکسانے کے حربے استعمال کررہے ہیں نوجوان نسل کو چاہئیے کہ وہ اپنی تعلیم پر فوکس رکھیں ، صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں