شگر کے. ٹو میم جوئی کے دوران دلخراش واقع، تمام کوہ پیماہ ایک زخمی کوہ پیماہ کے اوپر سے گزر گئے، زخمی کوہ پیماہ چل بسا . انکشافات

شگر کے ٹو میم جوئی کے دوران دلخراش واقع، تمام کوہ پیماہ ایک زخمی کوہ پیماہ کے اوپر سے گزر گئے، زخمی کوہ پیماہ چل بسا
urdu news, climbers pass over an injured climber.
فیصل دلشاد شگر
پچھلے دنوں کے ٹو مہم جوئی کے دوران زخمی ہونے والی مقامی کوہ پیما محمد حسن کی موت کیسے ہوئی ، غیر ملکی کوہ پیما نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا، غیر ملکی کوہ پیماکے مطابق مہم جوئی میں مصروف 30 سے زائد کوہ پیما ہ زخمی کلائمبرکو پاوں تلے روندتے ہوئے کے ٹوکیطرف چلے گئے urdu news, climbers pass over an injured climber.
کے ٹو سر کرنے کا جنون انسانیت کو ریزہ ریزہ کر گیا۔۔۔ انسانیت شرماگئی لیکن کسی انسان کو ہوش نہیں آیا۔
پچھلے دنوں کے ٹو مہم جوئی میں مقامی کوہ پیما موت کے منہ تک کیسے پہنچا، غیر ملکی کلائمبر نے پول کھول دیا۔۔مہم جوئی کے دوران مقامی کوہ پیما محمدحسن نوتل نیک پر زخمی ہوکر گرپڑا۔ محمد حسن مددکے لیے چیختے رہے لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔۔ ساتھی کوہ پیماوں نے راستے میں محمدحسن کو پاوں تلے روندتے ہوئے کے ٹوسر کرلی۔۔غیر ملکی کوہ پیما انجیلا بیناوٹس کے مطابق محمد حسن 3 گھنٹے تک زخمی ہوکر راستے میں لٹکتارہا، لیکن کسی نے بھی مددنہیں کی، فوری مددملنے کی صورت میں انہیں بچایا جاسکتا تھا۔۔
۔urdu news, climbers pass over an injured climber.
غیر ملکی کوہ پیمانے انکشاف کیاکہ محمد حسن اپنی بیمار والدہ کی علاج کیلئے پیسے اکھٹے کررہے تھے، اس لیےکے ٹومہم جوئی میں حصہ لیا، محمد حسن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، اورو ہ خود موت کی آغوش میں چلاگیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں