مجسٹریٹ/ تحصیلدار ہیڈکوارٹر شگر سید شاہد حسین کا شگر فلور ملز اور سرکاری گودام پر چھاپہ ، دوران چیکنگ ناقص صفائی پر ملز پر بھاری رقم جرمانہ عائد کردیا

مجسٹریٹ/ تحصیلدار ہیڈکوارٹر شگر سید شاہد حسین کا شگر فلور ملز اور سرکاری گودام پر چھاپہ ، دوران چیکنگ ناقص صفائی پر ملز پر بھاری رقم جرمانہ عائد کردیا
شگر( کرائم رپورٹر 5 سی این نیوز ) مجسٹریٹ/ تحصیلدار ہیڈکوارٹر شگر سید شاہد حسین کا شگر فلور ملز اور سرکاری گودام پر چھاپہ ، دوران چیکنگ ناقص صفائی پر ملز پر بھاری رقم جرمانہ عائد کردیا. مجسٹریٹ درجہ دوم شگر تحصیلدار شگر سید شاہد حسین نے اپنی تعیناتی کیساتھ شگر فلور ملز اور گندم گودام شگر کا دورہ کیا ۔ فلور ملز کے چیکنگ کے دوران ، آٹے کی کوالٹی اور وزن بھی چیک کیا۔ انہوں نے ناقص صفائی پر ملز حکام پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ اور جرمانہ کی ادائیگی تک ملز کو سیل کردیا ۔ تحصیلدار کے ہمراہ نائب تحصیلدار شگر فداعلی اور پولیس کی بھاری نفری ساتھ تھی۔ مجسٹریٹ نے گندم گوداموں کا بھی چیکنگ کیا اورگندم کی کوالٹی اور تعداد بھی چیک کیا اور ریکارڈ بھی چیک کرلیا۔ تحصیلدار شگر کا کہنا تھا کہ عوام کو فراہم کی جانے والی آٹے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ ملز والے صفائی کا خیال رکھیں اور عوام کو بلا تعطل آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے جبکہ سرکاری گودام میں گندم کی آمد اور ترسیل کی ریکارڈ بھی ٹھیک رکھے اور لوگوں کو گندم کی حصول میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہو ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیکنگ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا
urdu news

وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر کی ملاقات، تجارت اور تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں‌ فوج طلب، پی ٹی آئی کارکنان زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد میں داخل ، مرکزی قافلے کی قیادت بشری بی بی کر رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں