اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر کی ملاقات

Urdu News

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر کی ملاقات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر کی ملاقات، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے برطانوی وزیر مملکت برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی ہمیش فالکنر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے ہمیش فالکنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط بڑھانے سے باہمی تعاون اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ہمیش فالکنر نے پرتپاک استقبال پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جس سے دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ urdu news
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانوی وزیر مملکت ہمیش فالکنر کی ملاقات

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت، متعلقہ وفاقی وزرا، تمام وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت

یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع

سپریم کورٹ نے الیکشن میں 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں