لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ بدستور برقرار، بارش کی پیشگوئی
لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ بدستور برقرار، بارش کی پیشگوئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ بدستور برقرار، بارش کی پیشگوئی، پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا راج برقرار ہے، اور لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ آج باغوں کے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 780 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سید مراتب علی روڈ پر AQI 1404، امریکن قونصلیٹ کے قریب 826، اور ڈی ایچ اے میں 916 رہا۔
سموگ سے نمٹنے کے اقدامات
شہری علاقوں میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کر دیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ “گرین لاک ڈاؤن” والے علاقوں میں سموگ کی شدت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
دیگر شہر بھی متاثر
ملتان 799 کے AQI کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اور پشاور کی فضائیں بھی آلودہ رہیں۔
محکمہ موسمیات کی خوشخبری
شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنائی ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اور پشاور میں آج بارش کا امکان ہے، جبکہ بھکر، لیہ، اور ڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سموگ میں کمی کی توقع ہے۔
شدید دھند سے موٹرویز بند
شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹرویز پولیس نے عوام کو دن کے اوقات میں سفر کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔
احتیاطی تدابیر
ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔
urdu-news-556
دبئی: سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا دبئی سپورٹس کونسل کی سفیر مقرر
فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی (پارٹ I اور II) دوسرا سالانہ امتحان 2024 کا رزلٹ جاری کر دیا