الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا

Urdu News

الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیامسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جانب سے عادل بازئی کی نااہلی کے لیے دائر کردہ درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عادل بازئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کا بیان حلفی جعلی ہے اور اس کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے تو حقیقت سامنے آ جائے گی۔ وکیل نے مزید کہا کہ عادل بازئی نے نہ تو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی اور نہ ہی حکومتی بینچز پر بیٹھے، ان کے شناختی کارڈ نمبر میں بھی غلطیاں ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ اگر عادل بازئی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیوں نہیں کیا؟ جبکہ ممبر سندھ نے ان کی خاموشی پر بھی استفسار کیا۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عادل بازئی نے پہلے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں دوسری جماعت میں شامل ہوئے، اب وہ 11 ماہ بعد حلف نامے کی حقیقت کو چیلنج کر رہے ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ عادل بازئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو آئندہ چند روز میں سنایا جائے گا۔
urdu-news-540

لاہور ایئرپورٹ موسم کی خرابی سے پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز

گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز

گلگت، استور سے راولپنڈی جانے والی باراتی کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا میں جا گری،دلہن معجزانہ طور پر بچ گئی، تفصلات جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں