محمد آصف نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپیئن بن کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

urdu sports news

محمد آصف نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپیئن بن کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
دوحہ – پاکستانی سنوکر کھلاڑی محمد آصف نے ایک بار پھر عالمی سنوکر کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ بدھ کو دوحہ میں منعقدہ آئی بی ایس ایف مینز ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں آصف نے ایران کے علی قرہگوزلو کو 3-5 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
فائنل میں محمد آصف نے اپنے کھیل کا بھرپور مظاہرہ کیا اور میچ کے اہم لمحات میں شاندار کارکردگی دکھائی، جس کے نتیجے میں انہوں نے مختلف فریمز میں (70-25، 7-87(84)، 82(56)-8، 106(106)-08، 82-12، 43-91(58)، 0-118، 93(80)-4) کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
آصف کی اس کامیابی پر پاکستانی سنوکر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سنوکر کے حلقوں میں یہ کامیابی پاکستان کے کھیلوں کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔urdu-news-512 محمد آصف نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپیئن بن کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا: “لڑائی جاری رہے گی”

امریکی ایوانِ نمائندگان میں اکثریت کا فیصلہ ابھی باقی، توازن کسی بھی وقت بدل سکتا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی! پروفیسر قیصر عباس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں