پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا سنگ میل عبور کر کے 92 ہزار پوائنٹس کی حد کو پار کر لیا۔ کاروبار کے دوران 1100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 92,016 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اس سے قبل، پچھلے ہفتے کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1893 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 90,859 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری یہ تیزی ملک کی معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔urdu-news-499
اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
سلاجیت انرجی ڈرنگ کے مالک کی بائیو گرافی،