اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس جاری
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوگیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہیں، سوائے جسٹس منصور علی شاہ کے، جو عمرے کی ادائیگی کے باعث اجلاس میں شامل نہیں ہیں۔
اجلاس میں زیر غور امور
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ججز کے تحفظات، عدالتی کارروائی کی شفافیت، زیر التوا کیسز کی تیزی سے سماعت، اور عدالتی نظام میں بہتری جیسے اہم امور پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ اجلاس چیف جسٹس کی جانب سے عدلیہ میں اصلاحات اور انصاف کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔urdu-news-459
Load/Hide Comments