شہری رحمان آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق جمہوریت کی جیت قرار

Urdu News

شہری رحمان: آئینی ترامیم پر ابتدائی اتفاق جمہوریت کی جیت قرار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے آئینی ترامیم پر ہونے والے ابتدائی اتفاق کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے، اور اسے ملک کی ترقی کے لیے اہم قدم سمجھا ہے۔
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا ویژن آج بھی اہمیت کا حامل ہے، اور تمام سیاسی قوتوں کو مل کر اتفاق رائے سے قوم کے لیے بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت کا آغاز کیا تھا، جس پر عمل درآمد سابق صدر آصف علی زرداری نے یقینی بنایا۔
شیری رحمان نے اس بات پر زور دیا کہ بلاول بھٹو زرداری، میثاق جمہوریت کے ادھورے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت جمہوریت کو مضبوط کرنے اور آئینی اصلاحات کے ذریعے عدالتی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالتی نظام میں اصلاحات سے لاکھوں پاکستانیوں کو انصاف کی فوری فراہمی ممکن ہو سکے گی، خاص طور پر وہ قیدی جو سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔
urdu-news-373

پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار،حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے

بنگلہ دیش کے بارڈر پر بھارتی فورسز کی کھلی دہشتگردی . کبرای بتول کراچی یونیورسٹی شعبہ سیاسیات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں