چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد پاکستان پہنچے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت
“چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد پاکستان پہنچے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت”
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوں گی، جن میں معیشت، تجارت، اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستانی وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔لی چیانگ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔اس وقت بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان، اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں، اور میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک معطل رہے گی۔
urdu-news-360
روندو بلامک کی واحد سڑک عوام کے لئے درد سر بن گئی، انور انجم