بلتستان امن کا گہوارہ ہے یہاں کے باسی مہمان نواز ہیں ۔پرو وائس چانسلر لمز

بلتستان امن کا گہوارہ ہے یہاں کے باسی مہمان نواز ہیں ۔پرو وائس چانسلر لمز
urdu news
رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک سے لمز یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر کی ملاقات
بلتستان یونیورسٹی اور لمز م کے اشتراک سے جاری تعلیمی سیشن پر گفتگو، سہولیات کی فراہمی اور تعاون پر بھی بات چیت
بلتستان کی روایات اور تہذیب و تمدن پوری دینا کے لیے مثال ہے ۔
رجسٹرار
بلتستان امن کا گہوارہ ہے یہاں کے باسی مہمان نواز ہیں ۔پرو وائس چانسلر لمز urdu news
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملکؔ سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پرو وائس چانسلر و ڈائریکٹر اکیڈمکس کی اہم ملاقات، ملاقات میں “یونیورسٹی آف بلتستان سکردو لمز سمر سکول 2023 ” کےفوکل پرسن ڈاکٹر غلام رضا بھی موجود تھے ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر گفت و شُنید ہوئی۔رجسٹرار اور پرو وائس چانسلر نے دونوں جامعات کے مابین جاری تعلیمی سیشن پر تفصیلی گفتگو کی اور سہولیات کی فراہمی پر بھی غوو خوص کیا گیا ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے لمز کے وفد کا خیر مقدم کیا اور دونوں جامعات کے مابین تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو علاقے اور دونوں جامعات کے لیے نیک شگون قرار دیا انہوں نے وفد کو بتایا کہ بلتستان تہذیب تمدن اور عظیم ثقافت کا امین ہے یہاں کی روایات اور ثقافتی اقدار پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں ، یہاں کے باسی مہمان نواز ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافتی روایات کے امین بھی ہیںurdu news ، امید ہے لمز کے طلبہ علاقائی روایات تہذیب اور ماحول کا خیال رکھیں گے ، یہاں آنے والے مہمان ہمارے سر کا تاج ہیں اور ہم مہمانوں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بلتستان کی روایات اور تہذیب تمدن کا خیال رکھیں گے ،یہاں کے باسی مہانوں کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ملاقات میں اِس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں جامعات مستقبلِ قریب میں بھی تعلیمی وتحقیقی تعاون جاری رکھیں گے ۔ urdu news دریں اثناء گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی اپنی پیشرو جامعات سے سیکھنے اور اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اُمید ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کےاساتذہ کرام اور طلبہ لمز یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کے تجربات سے مستفید ہونگے ۔ پرووائس چانسلر و ڈائریکٹر اکیڈمکس لمز نے بلتستان یونیورسٹی کی فعالیت کو سراہا اور انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی کی خدمات کی تعریف بھی کی۔ اُنہوں نے وسیم اللہ جان ملکؔ اوردیگر انتظامی آفیسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مہمان جامعہ کے زمہ داران نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا اور سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ ،جامعہ بلتستان کی بہترین میزبانی اور محبت کے ہمیشہ مشکور رہینگے urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں