بحیثیت گلگت بلتستان ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، معروف عالم دین و محکمہ شرعیہ چھوترون کے سربراہ سید عباس الموسوی

urdu news

بحیثیت گلگت بلتستان ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، معروف عالم دین و محکمہ شرعیہ چھوترون کے سربراہ سید عباس الموسوی
شگر(5 سی این نیوز) معروف عالم دین و محکمہ شرعیہ چھوترون کے سربراہ سید عباس الموسوی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت گلگت بلتستان ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت ہمیں آپس کی دشمنی، اختلافات، پارٹی بازی اور دیگر امتیازعات سے ہٹ کر اپنے ملی ،علاقائی اور اجتماعی حقوق کی خاطر یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضمن میں ہمارے قائدین اور باشعور افراد کواختلافات دور کر کے دشمن کے منصوبوں ،حربوں اور حرکات وسکنات سے عام افراد کو آگاہ رکھنا نہایت ضروری ہے۔تاکہ ہم خواب غفلت سے بیدار ہوسکے ۔دشمن کے ان عزائم کے خلاف حکمت عملی تیار کر سکے۔اس وقت ہمارے اندر پھوٹ ڈال کر ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالے جارہے ہیں۔ جن بندوں کو ہم اپنے حقوق لانے کی خاطر منتخب کیا تھا انہوں نے ہمارے حقوق بیچ ڈالے اور عنقریب بل پاس ہوا ہے کہ ہمارے معدنیات اور پہاڑوں کو حکومت کے ہاتھوں بیچ ڈالا ہے۔ہمیں بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔ہماری ملکیتی زمینوں اور پہاڑوں کو پائلٹ پروجیکٹ کے تحت فوج کے حوالے کر کے ہمیں بے گھر کرنے کی کوشش ہورہی ہے اسی لیے وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں متوقع دورہ ہے اس دورے کا مقصد صرف پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ چونکہ گلگت بلتستان اک متنازعہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے تو کیسے ہماری ملکیتی زمینوں اور معدنیات پر قبضہ کیا جاسکتاہے۔ہمیں بیدار ی کا ثبوت دینا چاہئے ۔اس وقت بھی ہم اک آٹاتھیلے کی خاطر اور ایک پمپ کی خاطر فروخت ہوتے رہے اور کوہل اور دیگر اختلافات میں الجھا کر ہم سے ہمارے حقوق سلب کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ تو عنقریب کشمیر اور فلسطین کے حالات یہاں برپا ہوسکتے ہیں ۔ اس حوالے بروز جمعرات اک اہم کانفرنس تمام گلگت بلتستان کے آئمہ مشائخ کے مابین سکردو میں ہونا قرار پایا ہے۔جس میں متفقہ یہ طور پر گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے جائیں گے۔urdu news

پاکستان ادارہ شماریات کے زیر اہتمام ضلع استور میں ساتویں زراعت شماری 2024ء کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر منگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی، ریاستی اداروں کی ناروا سلوک کی وجہ سے استعفی دیا ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں