منکی پوکس اور زیکا وائرس کے پھیلاؤ پر این سی او سی کا الرٹ جاری، ہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے

urdu news

منکی پوکس اور زیکا وائرس کے پھیلاؤ پر این سی او سی کا الرٹ جاری، ہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے
رپورٹ 5 سی این نیوز
منکی پوکس اور زیکا وائرس کے پھیلاؤ پر این سی او سی کا الرٹ جاری، ہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے ، دنیا بھر میں منکی پوکس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور بھارت میں زیکا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کی جائے، اور منکی پوکس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے۔پاکستان میں اب تک منکی پوکس کے 9 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔ یہ تمام مریض عرب ممالک سے آئے تھے۔ حکام نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں منکی پوکس مقامی طور پر موجود نہیں ہے۔
اس کے علاوہ، این سی او سی نے بھارتی شہر پونے میں زیکا وائرس کے 80 سے زائد کیسز اور کئی ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے مطابق، 2021-22 میں کراچی میں زیکا وائرس کی موجودگی کنفرم ہوئی تھی، اور پاکستان میں زیکا وائرس پھیلانے والا مچھر موجود ہے۔
urdu news

کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

چھومک روڈ کو معیار کے مطابق فوری تعمیر کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ لمسہ چھومک روڈ کے حوالے سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سید طہ شمس الدین

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں