وزیراعظم عدالتی فیصلے سے برطرف،

urdu news

وزیراعظم عدالتی فیصلے سے برطرف
وزیراعظم عدالتی فیصلے سے برطرف،تھائی لینڈ میں ایک اور عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ وزیراعظم سریتھا تھاوسین کو عدالت نے کابینہ میں ایک سزا یافتہ شخص کو بطور وزیر شامل کرنے پر اخلاقی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔سریتھا تھاوسین، جو کہ صرف ایک سال سے وزیراعظم تھے، عدالتی فیصلے کے نتیجے میں برطرف ہونے والے چوتھے وزیراعظم بن گئے ہیں۔اب پارلیمنٹ نئے وزیراعظم کا انتخاب جمعے کے روز کرے گی، اور توقع کی جا رہی ہے کہ ڈپٹی پریمیئر فومتھم ویچایاچائی نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔یہ فیصلہ تھائی لینڈ کی عدالت کی جانب سے ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گزشتہ ہفتے اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعت “موو فارورڈ پارٹی” کو تحلیل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس جماعت کے ارکان نئے نام سے سامنے آئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا

منشیات کی بڑھتی ہوئی رجحان، نوجوان نسل تباہی کے دہانےپر پہنچ گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں