معروف عالم دین و نائب امام جمعہ جامع مسجد شگر شیخ نثار مہدی حیدری اسلامی تحریک شگر کے صدر اور حاجی محمد حسن شگری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
معروف عالم دین و نائب امام جمعہ جامع مسجد شگر شیخ نثار مہدی حیدری اسلامی تحریک شگر کے صدر اور حاجی محمد حسن شگری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
شگر( عابد شگری )معروف عالم دین و نائب امام جمعہ جامع مسجد شگر شیخ نثار مہدی حیدری اسلامی تحریک شگر کے صدر اور حاجی محمد حسن شگری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انہیں اسلامی تحریک شگر کے اجلاس میں متفقہ طور پر منتخب کردیا گیا۔ اجلاس میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ جس میں ضلع شگر میں پارٹی کی فعالیت اور مستقبل کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات تک اسلامی تحریک کو شگر کی طول و عرض میں فعال بنایا جائے گا اور پارٹی کی رکنیت سازی تیز کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر شیخ نثار مہدی حیدری نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پارٹی کو مزید فعال بنانے کی عزم کا اظہار کیا