آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش

آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش
Pakistan News, A mini budget of 170 billion rupees was presented in National Assembly.
آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا جس کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آنےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصدکرنےکا فیصلہ کیا ہے، سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد بڑھنے سے 50 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ عوام پر آسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پُرتعیش اشیاء پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانےکی حکومتی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، منی بجٹ میں لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپےکی آمدن کا امکان ہے۔حکومت نے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا فوری نفاذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سگریٹ پر زیادہ ٹیکس کے باعث غیر قانونی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپےکا نقصان ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں