چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے مابین رابطے استوار ،

چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے مابین رابطے استوار ،
تفصیلات کے مطابق مونس الہی نے یہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے رابطہ استوار ہوئے ہے البتہ میری کافی عرصے سے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات نہیں ہوئی ہے،
مونس الٰہی نے مزید بتایا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے وہی ہوگا جو عمران خان کہیں گے ، یہ اٹل فیصلہ ہے، انتخابات کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں موجودہ حالات میں صرف انتخابات ہی واحد حل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی، حسین الٰہی اور میں مشورے سے فیصلے کرتے ہیں، ہم نے ایسا عمل ہی نہیں کیا جس سے چئیرمین عمران خان کی عزت پر کوئی فرق آئے، عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان احسان فراموش نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں