فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فرسٹ سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
لوسیل اسٹیڈیم قطر میں ہونے والے اس مقابلے میں پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان میسی نے 34 ویں منٹ اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط کی۔ لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ فٹ بال میں کل 11ویں گول تھا جو کہ اب ارجنٹینا کی طرف سے ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔
مقابلے کے سیکنڈ ہاف میں بھی کپتان میسی کے شاندار پاس کی وجہ سے جولیان الواریز نے 69 ویں منٹ میں مزید ایک اور گول کرکے ارجنٹینا کی فتح کو یقینی بنایا۔ آج کے اس مقابلے میں کروشیا کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظر آئی، ہار کے بعد کروشیا کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوا۔ فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں