گلگت : سیکریٹری خوراک عثمان احمد کی زیر صدارت محکمانہ کی کارکردگی پر اجلاس
گلگت : سیکریٹری خوراک عثمان احمد کی زیر صدارت محکمانہ کی کارکردگی پر اجلاس
گلگت : سیکریٹری خوراک عثمان احمد کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس میں محکمے کی کارکردگی، سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی اور سٹاک سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبے کی گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لائحہ عمل اور سبسڈی سے متعلق امور کو بہتر بنانے پر تفصیلی غور خوض کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری خوراک نے کہا کہ سبسڈی کے گندم اور آٹے کی ترسیل اور منصفانہ تقسیم کے پورے نظام میں شفافیت لانے کیلئے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ محکمہ خوراک میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے محکمے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے سمیت بدعنوانی کے تدارک کو یقینی بنایاجائیگا۔ محکمہ خوراک کے امور کی ڈیجیٹائزشن سمیت عوام کو سبسڈائزڈ گندم کی منصفانہ تقسیم اور ترسیل کے حوالے سے آگاہ رکھنے کیلئے ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال یقینی بنایا جائیگا۔
Urdu news, Urdu news, Gilgit: Secretary Food Usman Ahmed chaired a meeting on departmental performance