شگر میں قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں دریائے شگر کے کنارے واقع کھوج ریزورٹ میں ایک شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی بلتستان طفیل میر اور ایس پی شگر نیک عالم نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقامی فنکاروں نے دیسی موسیقی کی دلکش دھنیں پیش کیں، جن پر نوجوانوں کے پرجوش رقص نے سماں باندھ دیا۔ نوجوان ہاتھوں میں زمرہ اٹھائے دریا کنارے تک آئے، جہاں فضا میں چھوڑے گئے فانوسوں نے منظر کو مزید دلفریب بنا دیا۔ دریا کنارے گونجتی روایتی دھنوں اور روشنیوں نے ماحول کو نہایت خوشگوار اور یادگار بنا دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے کہا کہ جشنِ مے فنگ بلتستان کی قدیمی ثقافت اور روایات کا خوبصورت مظہر ہے، جو نہ صرف علاقائی شناخت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے ثقافتی میلوں کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی تاکہ نئی نسل اپنی تہذیب اور ورثے سے جڑی رہے۔
شگر میں قدیمی تہوار جشنِ مے فنگ کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
urdu news update, Mayfung Festival Celebration
انتخابات اور ہماری ذمہ داری ، کمیل شگری
زبان کا محاسبہ اور ہمارا معاشرہ ، یاسر دانیال صابری
تالے کی اہمیت ، آمینہ یونس بلتستان




