ایک بار پھر بے زبان پر انسان کا ظلم، اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایک بار پھر بے زبان پر انسان کا ظلم، اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، روجھان (11 دسمبر 2025): ایک بار پھر انسان نے انسانیت سے گر کر بے زبان پر ظلم کی داستان رقم کر دی اور اونٹ کی بے رحمی سے ٹانگ کاٹ دی۔ پاکستان میں بے زبان جانوروں پر جسمانی تشدد تو عام بات ہے مگر کچھ عرصہ سے ان کے جسمانی اعضا کاٹے جانے اور ہلاک کرنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں با اثر زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی۔ اس بے زبان اونٹ کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اس کے کھیتوں میں داخل ہو گیا تھا۔ با اثر زمیندار نے اونٹ کو وہاں سے بھگانے کے بجائے طیش میں آ کر کلہاڑیوں کے وار کر کے اس کی ٹانگ کو کاٹ دیا۔ ظلم کی یہ داستان جب سوشل میڈیا پر تصویروں کی صورت میں وائرل ہوئی تو پولیس کو بھی ہوش آیا اور اس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سانگھڑ، حیدرآباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں اونٹ، گدھوں سمیت دیگر جانوروں پر اسی نوعیت کے دردناک واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ مگر کوئی موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث ایسے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
urdu news update, Human Cruelty on a Voiceless Creature
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا




