شگر آغا خان رولر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام شگر میں جاری 5 روزہ ای سی ڈی کی تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگئے
شگر آغا خان رولر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام شگر میں جاری 5 روزہ ای سی ڈی کی تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگئے
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز) آغا خان رولر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام شگر میں جاری 5 روزہ ای سی ڈی کی تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگئے۔ جس میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور محکمہ صحت کے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو تربیت فراہم کی گئی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر کرامت رضا ، ڈی ڈی ایجوکیشن فاروق احمد خان ، ریجنل پروگرام منیجر راحت علی ، پروگرام منیجر وزیرمنور اور دیگر نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی تربیت سب سے اہم مرحلہ ہے۔ کیونکہ بچوں میں سیکھنے کا جو عمل ہے وہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا اب آئ سی ڈی سے نکل کر آی ڈی ای کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا سے مقابلہ کرنے اور اپنی نئی نسل کو تعلیم کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جدید طریقہ تدریس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور آی سی ڈی کی تدریس کا عمل سب سے اہم ہے۔ اس طریقہ تدریس سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے ۔ اب تربیت حاصل کرنے والوں پر منحصر یے کہ وہ اپنی سکل کو کس طرح منتقل کرتے ہیں۔ خصوصا اساتذہ اور ہیلتھ ورکروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماؤں کو چھوٹے بچوں کی تربیت پر توجہ دینے کیلئے نگرانی کریں۔ مقررین کامزید کہنا تھا کہ اے کے آر ایس پی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔
Urdu news, The ongoing 5-day ECD training program in Shigar under the of Aga Khan Roller Support Program