عدت کیس، خاورمانیکا جج سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست، جج نے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
عدت کیس، خاورمانیکا جج سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست، جج نے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عدت کیس، خاورمانیکا جج سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست، جج نے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرا بی بی کے عدت میں نکاح کیس میں سابق شوہر خاور مانیکا اج عدالت میںپیشن ہو کر عدالت سے درخوست کئے کہ یہ کیس ٹرانسفر کریںاور جج پر اعتراض کیا ، سیشن جج نے شاہ رخ ارجمن کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے پر سیشن جج نے ہایئکورٹ کو خط لکھ دیا،
عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر آج سماعت ہوئے جج نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ،سرکاری وکیل موجود ہے کہ نہیں، جس پر معاون سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا سرکاری وکیل سپریم کورٹ میںمصروف ہیں تھوڑا وقت دیجئے، جس پر عدالت نے 9 بجے تک کا وقت دیا گیا. 9 بجے کے سماعت پر بھی سرکاری وکیل نہیںپہنچے تب عدالت سے دوبارہ استدعا کیا گیا ، سرکاری وکیل کے لئے 10 بجے تک کا وقت پھر دیا گیا. 10 بجے سماعت پر بھی سرکاری وکیل نہیںپہنچے تو عدالت نے معاون وکیل کو بتایا ، اپ مشاورت کر کے بتائے
اس کے بعد خاور مانیکا بشرا بی بی کے سابق شوہر پیش ہوئے اور انہوںنے عدالت کے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا .خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا یہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کریں جس پر عدالت نے بتایا کہ اپ کا درخواست پہلے ہی مسترد کر چکا ہے، اپ نے جو بات کرنی ہے وہ آپ اپنے وکیل سے کریں
خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا اس کیس کا فیصلہ آپ نہ کریں، کسی اور جج کو کیس ٹرانسفر کر دیں جس پر عدا لت نے استفسار کیا، اپ کس وجہ سے یہ کہہ رہے ہیں، جس پر خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا ، کوئی ٹھوس وجہ ہے اس وجہ سے التجا کر رہا ہوں جس کے بعد عدالت میں شور شرابا شروع ہو گیا جس پر جج فیصلہ سنائے بغیر اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے.
خاور مانیکا نے عدم اعتماد کے بعد سیشن جج شاہ رخ ارجمن نے ہایئکورٹ کو خط لکھ دیا جس میںبتایا خاور مانیکا نے کیس ٹرانسفر کرنے کی باربار استدعا کی گئی ہے، جس عدت کیس کا فیصلہ سنانا مناسب نہیںہو گا، کیس کسی اور جج کو ٹرانسفر کر دیں.
شگر کی ترقی کیلئے حلقہ بندی وقت کی اشد ضرورت ہیں ۔رجیم چینچ کے سہولت کار اعلی تحصیل کی اچار کے بجائے شگر عوام کی مسائل کو حل کرنے لئے حلقہ بندی کی راہ ہموار کریں ، ایڈوکیٹ حسن شگری رہنما پی ٹی آئی شگر
urdu news, the judge wrote a letter to the High Court