شگر کی ترقی کیلئے حلقہ بندی وقت کی اشد ضرورت ہیں ۔رجیم چینچ کے سہولت کار اعلی تحصیل کی اچار کے بجائے شگر عوام کی مسائل کو حل کرنے لئے حلقہ بندی کی راہ ہموار کریں ، ایڈوکیٹ حسن شگری رہنما پی ٹی آئی شگر

urdu-news-facilitators-of-the-regime-change-should-pave-the-way-for-constituencies-to-solve-the-problems-of-the-shigar

شگر, تحریک انصاف شگر کے سینیر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ شگر کی ترقی کیلئے حلقہ بندی وقت کی اشد ضرورت ہیں ۔رجیم چینچ کے سہولت کار اعلی تحصیل کی اچار کے بجائے شگر عوام کی مسائل کو حل کرنے لئے حلقہ بندی کی راہ ہموار کریں ۔پی ٹی آئی شگر کی جانب سے وزیر اعلی کے حالیہ دورے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شگر کی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ کثیر آبادی اوروسیع رقبہ ہیں شگر کو دیگر اضلاع کے برابری میں ترقی دینے کے لئے تحصیلوں کی نہیں بلکہ حلقہ بندی کی ضرورت ہیں ۔موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی تاریخ میں سب سے کمزور ،غیر مقبول عدم قیادت کی بناء پرعوامی مسائل سے نہ آشنا کرایے کے ترجمانوں کا ایک پلاٹون ہے ۔حکومت کے غیر مقبول فیصلوں سے عوام اور حکومت کے درمیان ایک بہت بڑی خلاء پیدا ہوئی ہے جسے نالائق ترجمانوں کی مرچ مصالحے نے نفرت میں بدل دیا ہے ۔ایسے وقت میں یکے بعد دیگر اعلانات محض سیاسی بیانات کےسوا کچھ بھی نہیں۔اگر موجودہ حکومت میں عوامی خدمت کا کوئی جذبہ ہے تو حلقہ بندی کیلئے کوششیں کی جائے حلقہ بندی کے بغیر تحصیلوں کی قیام سے اپر شگر کے ایل آر ڈی فنڈز بھی دفتروں کی آرائش و زبائش کے نذر ہوجائیگا جس سے غریب عوام کے حقوق پامال ہونگے ۔

urdu-news-facilitators-of-the-regime-change-should-pave-the-way-for-constituencies-to-solve-the-problems-of-the-shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں