شگر میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، راجہ اعظم خان، ایمان شاہ اور ترجمان وزیر اعلیٰ فیض اللہ فراق کا مشترکہ پریس کانفرنس

urdu news, A new growth journey will begin in sugar

شگر میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، راجہ اعظم خان، ایمان شاہ اور ترجمان وزیر اعلیٰ فیض اللہ فراق کا مشترکہ پریس کانفرنس
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز ) وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ اور ترجمان وزیر اعلیٰ فیض اللہ فراق نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دورہ شگر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ شگر کے مثبت اور دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ شگر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ضلع شگر سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں اسی لئے صوبائی کابینہ میں ضلع کی نمائندگی کی کمی کو۔مدنظر رکھتے ہوئے شگر سے راجہ اعظم خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے بیماری کے باوجود شگر کا دورہ کرکے شگر کیساتھ اپنے والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔ اور شگر کی عوام کی تکالیف اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شگر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سخت نوٹس لیا اور شگر میں ایک سب ڈویژن اور ایک نئی تحصیل کی قیام کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونگے۔ اور انشاء اللہ شگر میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرین ٹورزم کوئی کمپنی نہیں بلکہ یہ ایک سرمایہ کاری کا گروپ ہے جس کی سربراہی وزیراعظم پاکستان کررہے ہیں اور گلگت بلتستان کے زبون حالی کا شکار حکومتی اداروں کو ایک نئے انداز میں فنکشنل کرینگے اور اس کا گلگت بلتستان کو 55 فیصد شیئر ملیں گے۔ گرین ٹورزم کیساتھ صوبائی حکومت نے سخت شقوں کیساتھ 30 سالہ معاہدہ کیا ہے جس میں یہ گروپ گلگت بلتستان کے ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں کو تعمیر و مرمت کرینگے ۔ جس سے سیاحت کی فروغ میں مدد ملیں گے اور ساتھ ہی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا ضلع شگر کیساتھ خصوصی دلچسپی ہے ۔ انہوں نے شگر کی خراب انفراسٹرکچر کو درست کرنے اور سست روی کا شکار سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی یے۔ آنے والے سالوں میں شگر دیگر اضلاع کے مقابلے میں ترقی یافتہ ضلع ہوگا۔

ٹی 20 ، پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا.

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلتستان یونیورسٹی ٹیکنالوجی سنٹر کھرمنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سحر فاونڈیشن کے زیر اہتمام شاعر چہار زبان شیخ غلام حسین سحر کی تیسری برسی ان کے استانہ واقع خنمیکاہ چھورکاہ شگر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

urdu news, A new growth journey will begin in sugar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں