وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلتستان یونیورسٹی ٹیکنالوجی سنٹر کھرمنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

urdu news, Foundation stone of Baltistan University Technology Center Kharming

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلتستان یونیورسٹی ٹیکنالوجی سنٹر کھرمنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
بلتستان یونیورسٹی کی سینئر انتظامیہ نے اس موقع پر مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ، وزرا اور مشیروں کو خوش آمدید کہا اورکھرمنگ میں ٹیکنالوجی انکیوبیشن سنٹر کے لئے اراضی فراہم کرنے پر گلگت بلتستان حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس سنٹر کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نے کہا کہ یہ سنٹرکھرمنگ ڈسٹرکٹ میں جدید آئی ٹی سہولیات کے ساتھ یہاں کے طلبا و طالبات کو فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ وغیرہ کی سہولیات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا ۔ انہوں نے اس سنٹر کے لئے سرکاری اراضی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے پر سید امجد زیدی کا شکریہ ادا کیا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر غلام حیدر نے پروجیکٹ کی تکنیکی پہلوؤں پر بریفنگ دی اور آخر میں جناب سید امجد زیدی سابق سپیکر اور موجودہ ممبرجی بی اسمبلی نے بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ، وزیر اعلیٰ اور جی بی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی تفصیلات دریافت کیں اور اسے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
بلتستان یونیورسٹی ٹیم میں کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر غلام حیدر اور ٹیم, خزانچی اقبال، پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا، ڈاکٹر محمد عیسیٰ، ایڈیشنل خزانچی عسکری عزیز، ڈپٹی رجسٹرار موسیٰ علی،ایڈیشنل کنٹرولر محمد نسیم، لیکچررجناب عبد الرحمٰن میر اور دیگر سٹاف شامل تھے

urdu news, Foundation stone of Baltistan University Technology Center Kharming

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں