لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

urdu news, pti long march 59

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم ، لاہور ہائی کورٹ نےاج لاہور کے ڈپٹی کمشنر کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر پاور شو کرنے کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور لاہور کے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کے 8 فروری کو ہونے والے جلسے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ’’لاہور میں 8 فروری کو کرکٹ میچ پہلے سے ہی شیڈول ہے جبکہ ہارس اینڈ کیٹل شو بھی جاری ہے۔
مزید تفصلات کے مطابق، پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے پاور شو کی اجازت دینے کے لیے میٹنگز ہو رہی ہیں۔ جسٹس فاروق حیدر نے استفسار کیا کہ آپ کو پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کب موصول ہوئی؟ ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے 29 جنوری کو درخواست موصول ہوئی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ اجازت دیں گے تو جلسے کی تیاریاں ایک دن میں کیسے مکمل ہوں گی۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ آج شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کریں۔
urdu news, pti long march

ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا. دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

صدر آصف زرداری کا چینی صدر سے ملاقات، پاک چین باہمی مسائل پر تعاون جاری رکھنے کا اعائدہ

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں شیخ اعجاز بہشتی

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں