صدر آصف زرداری کا چینی صدر سے ملاقات، پاک چین باہمی مسائل پر تعاون جاری رکھنے کا اعائدہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
صدر آصف زرداری کا چینی صدر سے ملاقات، پاک چین باہمی مسائل پر تعاون جاری رکھنے کا اعائدہ، صدر آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بدھ کو بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنی شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان منفرد، وقت کی آزمائش اور خصوصی تعلقات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور چینی عوام کی ولولہ انگیزی کا مظہر ہے، آصف علی زرداری نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت عالمی ترقی میں چین کے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت باہمی طور پر مفید تعاون کی روشن مثال ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق سی پیک علاقائی روابط، باہمی فوائد اور خوشحالی کو فروغ دے گا، ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین برادری کو مضبوط بنانے کے لیے عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو بصیرت والے رہنما اور پاکستان کے خصوصی دوست کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔بعد ازاں صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔قبل ازیں صدر آصف علی زرداری بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچے تو چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیے۔چینی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔علاوہ ازیں چینی بچوں کے ایک گروپ نے صدر آصف علی زرداری کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا۔دونوں صدور نے اپنے اپنے مندوبین کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔
urdu news, Pakistan china friendship
محسن انسانیت پرنس کریم آغا خان۔ وزیر برہان علی
One Man Show! ون مین شو، پروفیسر قیصر عباس