شگر چھورکاہ کے دو نجی اسکولز، اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ اور الحیات پبلک سکول تھگمو نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
شگر چھورکاہ کے دو نجی تعلیمی اداروں اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ اور الحیات پبلک سکول تھگمو نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے سالانہ نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری چھورکاہ کے دو نجی تعلیمی اداروں اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ اور الحیات پبلک سکول تھگمو نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا نتائج کے مطابق اسلامیہ پبلک سکول کے نتائج 96فیصد جبکہ الحیات پبلک سکول تھگمو کا نتیجہ 100 فیصد رہا اسلامیہ پبلک سکول کی تقریب کے مہمان خصوصی نائب ناظم تعلیمات شگر فاروق احمد خان تھے جبکہ الحیات پبلک سکول کے میر محفل وحدت فاونڈیشن شگر کے سربراہ اخوند ظہیر عباس تھے اس موقع پر سرباز امام زمانہ چھورکاہ کے صدر محمد شکیل اور رکن شوشل میڈیا محمد باقر کربلائی نے بھی شرکت کی اور کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو انعامات تقسیم کیے ادہر اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیمات ضلع شگر فاروق احمد خان نے کہا کہ معیاری تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقے ممکن نہیں اور کامیاب قوموں کی صف میں کھڑا ہونے اور جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دینے ہوں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم شگر کو بے انتہا چیلنجز کا سامنا ہے تاہم مختلف طریقوں سے ان چیلنجز کا مقابلہ کرتے رہیں گے اسلامیہ پبلک سکول کی کارکردگی سے متاثر ہوں اور ادرے کو جس طرح کے تعاون کی ضرورت ہوگی محکمہ تعلیم شگر حاضر ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر نے سکول ٹاپر اور فرسٹ انے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے