اسلام آباد گلگت بلتستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے مقدم رکھا ہے جب بھی ہمیں موقع ملا سیاسی معاشی اور عدالتی اصلاحات کی ہیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا صدر زرداری سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد گلگت بلتستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے مقدم رکھا ہے جب بھی ہمیں موقع ملا سیاسی معاشی اور عدالتی اصلاحات کی ہیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا صدر زرداری سے ملاقات میں گفتگو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نائب صدر عمران ندیم وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سعدیہ دانش صاحبہ اور ممبران اسمبلی و کونسل کی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات۔
ملاقات میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے صدر پاکستان کو گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ایشوز پر بریفنگ دی۔ جس پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے مقدم رکھا ہے جب بھی ہمیں موقع ملا سیاسی معاشی اور عدالتی اصلاحات کی ہیں اور اب بھی ہمارا عزم ہے کہ گلگت بلتستان کے موجودہ سیٹ اپ کو اپ گریڈ کر کے وہاں کے عوامی امنگوں کے مطابق قومی دھارے میں شامل کریں گے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی سفری مشکلات کو کم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گلگت سکردو روڈ, قراقرم ہائے وے، گلگت چکدرہ روڈ غذر ایکسپریس وے کو آل ویدر بنانے کے اقدامات کئے جایئں گےاور سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینٹرل ایشیا اور چائنا سے براہ راست پروازوں کو آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا اور نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ گلگت پر بھی جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی کے بحران ختم کرنے کے لیے منصوبوں جن میں دیامر بھاشا ڈیم، بونجی، کے آئی یو، ہرپو، عطا آباد، ہینزل پھنڈر اور دیگر التوا کے شکار توانائی کے منصوبوں کو جلد از جلد پائہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ صدر پاکستان نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی نے گلگت بلتستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے جن کو بروئے کار لانے سے گلگت بلتستان پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کی طاقت رکھتا ہے۔ صدر پاکستان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کیں کہ گلگت بلتستان کے وسائل سمیت لینڈ ریفارمز کر کے وہاں کے لوگوں کو مالک بنانے کی ضرورت ہے قانونسازی کریں تاکہ غیر مقامی لوگوں پر خریدو فروخت پر پابندی عائد ہو سکے۔ صدر پاکستان نے گلگت بلتستان میں دل امراض میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے جی بی میں این آئی سی وی ڈی کی تعمیر اور ساتھ ساتھ نرسنگ کالج کی منظوری بھی دی جس میں تینوں ڈویژنز میں نرسنگ کالجز تعمیر کئے جائے گے۔ صدر پاکستان نے س بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئےعدالتی بحران کا خاتمہ کیا جائے گا۔
صدر پاکستان نے ہدایات جاری کر دیں کہ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کو بھی جلد اذ جلد حل کیا جائے۔
Urdu news, Pakistan People’s Party whenever we have the opportunity for political, economic and judicial reforms,