شگر ، وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شہید زمان علی کو ان کے آبائی گاوں ہورچس شگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
شگر ، وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شہید زمان علی کو ان کے آبائی گاوں ہورچس شگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز)وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شہید زمان علی کو ان کے آبائی گاوں ہورچس شگر میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں اعلی عسکری حکام , سول انتظامیہ اور علاقے کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بریگیڈ کمانڈر آرٹلری ڈویژن گلگت بلتستان بریگیڈیئر شفقات علی، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیراحمد سمیت اعلی حکام شہید کی نماز جنازے میں شریک ہوئے۔ شہید کی قبر پر صدر پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف ، چیئرمین جوائنٹ سٹاف کمیٹی کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔ شہید لانس نائیک زمان علی جنوبی وزیرستان میں گزشتہ دنوں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔ شہید کی جسد خاکی جب آبائی گاؤں پہنچی تو علاقے میں کہرام برپا ہوئے۔ شہید کی دو سال شادی ہوئی تھی اور ایک بچی کا باپ تھا۔
Urdu news, martyred during an encounter with terrorists