شگر محکمہ برقیات شگر کی بے حسی اور لا پرواہی، گورنمنٹ انٹر کالج شگر کے 80 کے لگ بھگ طلبا کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی
شگر محکمہ برقیات شگر کی بے حسی اور لا پرواہی، گورنمنٹ انٹر کالج شگر کے 80 کے لگ بھگ طلبا کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی
شگر محکمہ برقیات شگر کی بے حسی اور لا پرواہی، انٹر کالج شگر سے الچوڑی تک طلبا کو لانے اور لیجانے والی بس سے بجلی کی ڈھیلی ڈھالی لٹکے ہوےتاروں کا فاصلہ بمشکل تین انچ رہ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز شگر
شگر محکمہ برقیات شگر کی بے حسی اور لا پرواہی سے گورنمنٹ انٹر کالج شگر کے 80 کے لگ بھگ طلبا کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی متعلقہ ذمہ داروں کو کئی بار خطرے سے اگاہ کرنے کے باوجود برقیات انتظامیہ ٹس سے مس نہیں تفصیلات کے مطابق شگر بھر میں بجلی ٹرانسمیشن لائینں ڈیلی ڈھالی ہونے کی وجہ سے کالج بس سمیت عام لوڈر گاڑیوں سے ٹکرانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق۔انٹر کالج شگر سے الچوڑی تک طلبا کو لانے اور لیجانے والی بس سے بجلی کی ڈھیلی ڈھالی لٹکے ہوےتاروں کا فاصلہ بمشکل تین انچ رہ گیا ہے۔ سینکھور فارسٹ نرسری کے پاس بجلی کی تاریں اتنی نیچے لٹک رہی ہیں کہ یہ کالج بس میں روزانہ سفر کرنے والے اسی طلبہ کی جانوں کیلئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں متعدد مرتبہ آگاہ اور گزارش کرنے کے باوجود بھی کوئی اقدام نہ اٹھانا حیرت انگیز بات ہے۔ سول یہ اٹھتا ہے کہکیا محکمہ برقیات شگر کسی بڑے جانی نقصان کے بعد ہی حرکت میں آئیگی ۔یا طلبا خطرے سے تنگ آکر روڈ پر آنے کا انتظار کر رہے ہیں
اکتوبر اور پاکستانی سیاست . پروفیسر قیصر عباس
Urdu News, lack of incompetence of power dept shigar