urdu news, killer commits suicide at brother’s grave after murder 0

نوشہرہ، بڑے بھائی کو قتل کرنے پر پشیمان قاتل نے مقتول کی قبر پر خودکشی کرلی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
نوشہرہ، بڑے بھائی کو قتل کرنے پر پشیمان قاتل نے مقتول کی قبر پر خودکشی کرلی
نوشہرہ کے علاقے آدم زئی میں بڑے بھائی کو قتل کرنے والے آئس کا نشہ کرنے والے بھائی نے دلبرداشتہ ہوکر مقتول بھائی توحید اللہ کی قبر پر اپنی کن پٹی پر گـولی مار کے خودکشی کی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا توفیق اللہ شدید زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اکوڑہ خٹک سرکل جواد خان کے مطابق خودکشی کرنے والے قاتل توفیق اللہ نے 2 روز قبل اپنے ہی بھائی پر فائرنگ کرکے اُسے قتل کر دیا تھا، جس پر اسے شدید رنج تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ توفیق اللہ نے آج قبرستان جاکر بھائی کی قبر پر خود کو گولی مار لی۔

متوفی توفیق اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی۔

پولیس نے زیر دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق توفیق اللہ آئس کا نشہ کرتا تھا۔

شگر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی شگر نے لمسہ روڈ کی تاخیر، عوامی املاک پر قبضوں اور بجلی بحران کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا اعلان

سیاست مالا پہننے اور پہنانے کا نام نہیں ، افتخار علی شگری

urdu news, killer commits suicide at brother’s grave after murder

50% LikesVS
50% Dislikes

نوشہرہ، بڑے بھائی کو قتل کرنے پر پشیمان قاتل نے مقتول کی قبر پر خودکشی کرلی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں