گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز

urdu news, green tourism

گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پاکستان میں گرین ٹورازم کے فروغ کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد پاکستان کی سیاحت کو عالمی سطح پر نمایاں اور پرکشش بنانا ہے۔
متعدد حکومتی اداروں کا اشتراک
گرین ٹورازم کے منصوبے میں 30 سے زائد حکومتی ادارے شامل ہیں۔ اس کا مقصد کھیلوں، ثقافتی ایونٹس اور مذہبی سیاحت کے مواقع کو فروغ دینا اور پاکستان کی کوہ پیمائی اور تاریخی ورثے کو عالمی سیاحتی نقشے پر نمایاں کرنا ہے۔
سیاحوں کے لیے آسان سہولیات
گرین ٹورازم سیاحوں کو آسان بکنگ، گائیڈز، اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ شراکت داری کے فروغ اور ہیومن ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد
گرین ٹورازم کے تحت بین الاقوامی سیاحتی اور کھیلوں کے ایونٹس پاکستان میں لانے کی کوششیں جاری ہیں، جس سے ملک کی عالمی سطح پر سیاحتی پروفائل کو بلند کیا جا سکے گا۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی اقدامات پاکستان کے سیاحتی شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔urdu-news-538

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اجلاس میں شرکت

پاکستان اور آسٹریلیا نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ، آرمی چیف کا اسریلوی فوج کے سربراہ سے ملاقات

میونسپل کمیٹی شگر میں تعیناتی میونسپل ایریا کے حدود رہنے والے رضاکار ملازمین کا حق ہے۔ ان کو اپنی حق میں حصول میں ہم بھرپور ساتھ دینے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ شگرانجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ

urdu news, green tourism

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں