گلگت مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے
گلگت مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات فاروق میر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور کارکردگی پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے۔وزیراعلی گلگت بلتستان گلبر خان حلف اٹھانے سے آج تک سپیشل سیٹوں کی منڈی لگانے کے علاوہ قوم کو کچھ بھی نہیں دے سکے۔وزیراعلی گلبر خان کسی بھی سیاسی جماعت کی نمائندگی نہیں رکھتے۔اقتدار بچانے کیلئے سپیشل سیٹوں کو ہتھیار طور پر استعمال کرکے عوامی سیاسی جماعتوں میں نقب لگانے کی روایت کی شدید مزمت کرتے ہیں۔سپیشل سیٹوں پر حالیہ تعینات شخصیات کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) نے گلبر خان کی تعیناتی کی حمایت گلگت بلتستان کے عوام کی بھرپور خدمت، تعمیر وترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی ضروریات بجلی،پانی،صحت اور دیگر ضروریات فراہم کرنے اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے کے عوامی ایجنڈے کے عین مطابق کیا تھا۔چند شخصیات کیلیے سپیشل سیٹوں کیلئے نہیں کیا تھا۔اس عوامی ایجنڈے کا اظہار اس وقت میڈیا کی موجودگی میں قوم کے ساتھ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلبر خان کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد تو دور کی بات عوامی مفاداتی ایجنڈا ترتیب دینے اور عوام کے سامنے لانے میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے گلگت بلتستان کے تعمیر وترقی کے بڑے درمیانہ اور چھوٹے منصوبے حکومتی سرپرستی کے بغیر منجمد ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام بنیادی انسانی ضروریات بجلی پانی ہیلتھ کے سہولیات سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔گلگت بلتستان سے گڈ گورننس اور میرٹ کا جنازہ نکل چکا ہے وزیراعلی نے حکومت کی پوری توجہ تنخواہ مراعات غیر ترقیاتی اخراجات بڑھانے اور اپنے اقتدار کو محفوظ بنانے کیلئے سپیشل سیٹوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے تک محدود کردیا ہے۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی موجودہ گھمبیر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے ورکروں اور چاہنے والوں کو موجودہ نازک صورتحال پر شدید تشویش پائی جارہی ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔وزیراعلی گلبر خان عوامی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان موجودہ صورتحال میں عوام کی بھرپور آواز بنے گی۔وزیراعلی گلبر خان فوری طور پر زاتی مفاداتی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔
urdu news, Gilgit Muslim League (N) is a political party that believes in public service and efficiency